قرنطینہ تمہارا شکریہ


Urdu-poetry

قرنطینہ تمہارا شکریہ!


قرنطینہ تمھارا شکریہ ہے


کہ اب اقرار بڑھتا جا رہا ہے

ہمارا پیار بڑھتا جا رہا ہے۔


ہمیشہ سے گلہ تھا مجھکو تم سے

کہ تم دیتے نہیں ہو دھیان مجھ پر

یہ نہ سوچا کبھی میں نے کہ تمکو


کبھی دفتر پہنچ جانے کی جلدی 

کبھی دفتر سے گھر آنے کی جلدی 

کبھی امی کے ڈر سے چپ ہی رہنا 

کبھی بچوں کے آگے کچھ کہنا 


قرنطینہ میں جب سے آۓ ہم تم

بہت اظہار بڑھتا جا رہا ہے 

ہمارا  پیار بڑھتا جا رہا ہے ۔


گلہ اک اور یہ بھی تھا صدا سے 

کہ موبائل میں تم رکھتے نہیں تصویر میری 

یہ نہ سوچا کبھی میں نے کہ تم نے 

زمانے سے چھپا رکھا ہے مجھکو 


قرنطینہ میں جب سے آگئے ہیں 

تو DP، Wallpaper سب  پہ میں ہوں 

خلوص    یار بڑھتا جا رہا ہے 

ہمارا پیار بڑھتا جا رہا ہے ۔


قرنطینہ  تمھارا شکریہ ہے ۔


ماہ ر  خ زیدی 

۱۲۔۴ ۔۲۰۲۰

Post a Comment

1 Comments

We Love and Respect you a lot so please do not enter any spam link in the comment box.